الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کسی کو پنچایت سے خارج کرنا

سوال

اگر محلہ کی پنچایت زید کو قصور وار قرار دے کر اپنے سے الگ کر لیا ہو مگر عمر بد عہدی کر کے زید کے ساتھ رہتا ہے اور پنچایت کے دائرہ میں بھی رہنا چاہتا ہے۔ ایسے فسادی عمر کو پنچایت نماز با جماعت سے شرکت کرنے سے روکے تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

نماز با جماعت کی شرکت سے روکنے کا کسی کو حق نہیں۔ تین حضرات سے ترک تعلق کا حکم کیا گیا تھا ان کو باجماعت نماز سے نہیں روکا گیا، جیسا کہ بخاری شریف میں موجود ہے، ان میں سے ایک صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں جاتا اور نماز میں شرکت کیا کرتا تھا۔ پنچایت کو یہ حق ہے کہ جس کو اپنے مشورہ میں شریک کرنا مفید نہ سمجھے اس کو شریک نہ کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو