الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

توبہ واستغفار میں فرق اور زانی زانیہ سے ترک تعلق

سوال

توبہ واستغفار میں کیا فرق ہے؟ اگر زانی اور زانیہ نے صرف توبہ واستغفار کیا تو ان سے ہر قسم کی تعظیم و تکریم، سلام حسن سلوک کرنا چاہئے یا برائے تنبیہ ترک موالات ہو؟

جواب

توبہ میں گذشتہ پر ندامت کے ساتھ آئندہ پرہیز کا پہلو غالب ہے، اور استغفار میں جرم کی معافی کا پہلو غالب ہے جبکہ بذریعہ توبہ واستغفار اصلاح کے آثار ظاہر ہو جائیں، تو پھر ترک موالات نہیں چاہئے، ہاں اگر ترک تعلق اصلاح کا ذریعہ بن سکے تو ترک تعلق ٹھیک ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو