اغوا کرنے والے کی سزا برادری سے ترک تعلق
سوال
شکر اللہ کی بیوی کو ممتاز علی درزی نے بھگالیا، کچھ دن ادھر اُدھر بھاگا پھرا جب یہ لوگ گھر واپس آئے تو شکر اللہ نے زوجہ کو طلاق دیدی، عدت کے بعد ممتاز علی نے اس عورت سے اپنا نکاح پڑھوا لیا، اب جولاہے کے چودھری نے گاؤں کے تمام مسلمانوں کو منع کر دیا کہ تمام درزیوں سے کوئی بات چیت نہ کرے، سلام دعا تک بند کرادی، صحیح راستہ پر کون ہے اور میں کس کے ساتھ رہوں؟
جواب
دوسرے کی عورت کو بھگا لیجانا اور عورت کا غیر مرد کے ساتھ بھاگ جانا عقلاً وعرفاً سخت معیوب اور شرعاً سخت گناہ اور معصیت ہے، شکر اللہ نے اس کو طلاق دیدی، اچھا کیا بعد عدت ممتاز علی درزی نے اس سے نکاح کر لیا، تو وہ جائز ہو گیا، اب جولاہوں کے چودھری کا حکم کہ درزی لوگوں سے کوئی بات چیت نہ کرے، غلط ہے، تمام درزیوں کی کیا خطا ہے، جس نے ناجائز کام کیا اس کی خطا تھی، اس سے تعلقات ترک…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔