الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ہولی میں چندہ دینا

سوال

عمر جس محلہ کی مسجد میں رہتا ہے اس میں مسلمان کم اور ہندو بہت زیادہ ہیں، اور وہ اس سے کبھی گڑ بنس کی پوجا کے لئے چندہ لینے آتے ہیں، اور کبھی ہولی کا چندہ لینے آتے ہیں، تو کیا اس کو چندہ دیدینا چاہئے، ایک بار اس نے ہولی کا چندہ نہیں دیا، رات کو احاطہ میں لگی ہوئی لکڑیاں اُکھاڑ کر لے گئے، اور ہولی میں جلا دیں، جب وہ صبح سو کر اٹھا تو دیکھا کہ اس کے احاطہ کی بہت سی لکڑیاں کوئی رات میں چوری سے اُکھاڑ کر لے گیا، تو کیا ایسی حالت میں اُسے روپیہ آٹھ آنے چندہ دیدینا چاہئے، جبکہ اس کے مقابلہ میں اس کا بہت نقصان ہوا؟

جواب

مجبوری کی حالت میں ان کو پیسے دیدے جو مانگنے آئے، یعنی ان کی ہی ملک کر دے، پھر وہ جہاں چاہیں خرچ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو