تعمیر مندر میں امداد
سوال
ایک شخص مسلمان دیندار صلح پسند ہے اس کی زمین داری میں ایک گاؤں ہے جس میں تمام ہندو آباد ہیں، کسی مسلمان کا گھر نہیں ہے، اور سکنائی زمین ان کی مقبوضہ زمین دار طرف سے اس پر کوئی ٹیکس یا محصول نہیں، زمین دار کے سب گاؤں والے تابعدار ہیں، اور زمیندار ان کو ہر طرح خوش رکھنے کا قصد کرتا ہے، کیونکہ زمانہ کاشتکاروں کی خوشحالی کا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ گاؤں میں عبادت کیلئے کوئی مندر وغیرہ بن جاوے، اور زمین میں کوئی حق روکنے کا بھی نہیں ہے، بلکہ انکار میں اندیشہ فساد و مخالفت کا ہے، ایسی صورت میں اجازت وامداداگر کی جاوے تو کسی…
جواب
اگر روکنے پر قدرت ہو اور مندر بنانا زمین دار کی اجازت پر موقوف ہو تو روکنا ضروری ہے، اور اجازت دینا جائز نہیں، اور اس میں امداد کرنا تو ہر حال میں حرام ہے، اور سخت معصیت ہے، اگر زمین زمیندار کی ملک نہ ہو بلکہ وہ لوگ اپنی زمین میں بنانا چاہیں تو پھر روکنا واجب نہیں، مگر امداد پھر بھی جائز نہیں ہے۔ والبسط فی رد المحتار، ج ۳ ص ۴۱۸
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔