الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

پوجا کے لئے چندہ اور پوجا کی مٹھائی کھانا

سوال

میں آر، ایم ایس میں کام کرتا ہوں، ہر جمعرات کو آفس میں ہندولوگ ستیہ نارائن کی پوجا کرتے ہیں، تو اس پوجا کے لئے ہم سب سروس والوں سے دس پیسے یا کبھی زیادہ شیواجی وغیرہ کے نام پر بھی کبھی ایک یا دو روپئے دینے پڑتے ہیں، چونکہ ہم مسلمان تھوڑے ہیں، ہماری چل نہیں سکتی، سوچ یہ ہے کہ پیسے دینے سے مالی شرک ہوگا، اور اگر نہ دیئے تو ڈبل، دشمن بن جائیں گے، نیز پوجا کی مٹھائی کھوپرا کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر پیسے دیئے بغیر چھٹکارہ نہیں، تو جو لوگ مانگتے ہیں ان کو مالک بنانے کی نیت سے دیدیں، پھر وہ اپنی طرف سے جہاں دل چاہے خرچ کریں مٹھائی اور کھوپرا بھی اگر لینا ضروری ہو تو اس کو لے لیں، پھر کسی جانور کو دیدیں، پوجا اور چڑھاوے کی مٹھائی وغیرہ نہ کھائیں

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو