سانگ کرانا اور اس میں روپیہ دینا
سوال
ہندؤں نے ہمارے گاؤں میں ایک مندر تعمیر کرایا تھا، اور ا سکے لئے سانگ کرایا تھا، اس میں روزانہ طے کے علاوہ جو بچتا تھا وہ مندر کا ہوگا، اس میں مسلمانوں نے بھی انعام دیا، ہندؤں کو دیکھ کر مسلمانوں نے بھی سانگ کرایا، ایک شخص نے حجرہ کیلئے ۵۱ روپئے دیئے تھے، ان روپیہ کو سانگ کرنے والوں کو دے کر دوسرا سانگ کرایا، تقریباً ۱۹۰ روپئے زائد تھے، تو ان بچے ہوئے روپیہ کو حجرہ کی تعمیر میں دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
سانگ کھیلنا اسکو دیکھنا اس پر انعام دینا سب غلط اور خلاف شریعت ہے مسلمانوں کو غیر مسلموں کی حرص میں ایسا کرنا اور بھی بے غیرتی ہے، جو روپیہ بچ گیا ہے، وہ ان لوگوں کا ہے، جنہوں نے انعام دیا ہے، ان کو واپس کر دیا جائے تو پھر اگر سب متفق ہو کر از سرے نو تعمیر حجرہ کے لئے دیں تو تعمیر میں خرچ کر لیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔