چیچک میں ہندؤں کی مائی کو چندہ دینا
سوال
چیچک کی بیماری میں نو مسلم لوگ ہندوؤں کی مائی کو پوجاپاٹ کے لئے چندہ دیتے ہیں، دارالعلوم کے صدر صاحب نے چیچک کی بیماری پر ہندوؤں کو چندہ دینے پر لوگوں کے نکاح ٹوٹ جانے کا فتویٰ دیا ہے، کیا یہ درست ہے؟
جواب
شرک وکفر کے لئے چندہ دینا نہایت خطرناک ہے، احتیاطا اگر ان لوگوں کا نکاح دوبارہ پڑھا دیا گیا تو مضائقہ نہیں ہے آئندہ وہ لوگ پورا پرہیز کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔