یحیٰ اور ناصر نام رکھنا
سوال
میرے دولڑ کے ہیں، یحیٰ اعظم اور ناصر اعظم یہ میں نے اپنے نام سے ملا کر رکھا تھا، چونکہ میرا نام نور الاعظم ہے، مگر دینی اعتبار سے جاہل ہوں، اس لئے بصد آداب ملتمس ہوں کہ شرعی اعتبار سے یہ نام برا تو نہیں ہوگا، اگر ایسا ہو تو پھر غلام محمد یحیٰ اور غلام محمد ناصر اگر رکھا جائے تو بہتر ہو گا یا نہیں؟
جواب
یحیٰ اور ناصر نام بھی صحیح اور کافی ہیں کچھ اضافہ ہی کرنا ہے، تو محمد یحیٰ اور محمد ناصر پورا نام کر دیجئے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔