نرنجن علی نام رکھا گیا پھر اس کو بدلکر محمدعلی رکھا گیا
سوال
اس ناکارہ کا نام پیدائش کے وقت محمد نرنجن علی رکھا گیا تھا، بیس سال تک اس نام سے پکارا جاتا رہا، عزیز واقارب اور گاؤں والے اسی نام سے پکارتے ہیں، میں نے مدرسہ فیض العلوم میں ملازمت کی تو ایک مولوی صاحب نے محمد علی نام رکھنے کا مشورہ دیا میں نے قبول کر لیا مدرسہ میں اسی نام سے مشہور ہو گیا، عقد کے وقت بھی یہی نام نکاح نامہ میں درج کیا گیا لیکن سرکاری وثیقہ جات اور میٹرک کی سند میں محمد نرنجن علی ہی لکھا ہوا ہے، چونکہ یہ نام ہندوانہ ہے، اسلئے احقر کو فکر ہے، غیر اختیاری طور پر احقر کا یہ نام پڑ گیا، اب اسکا کیا…
جواب
نام محمد علی ہی رکھئے غیر اختیاری طور پر جو مشہور ہو گیا اس کی اصلاح اس طرح کیجئے کہ جو شخص غلط نام سے پکارے یا لکھے اس کو بتادیجئے کہ میرا نام محمد علی ہے، ضرورت پیش آئے تو سرکاری کا غذات میں بھی اس کی اصلاح کرادیں کہ اصل اور صحیح نام محمد علی ہے، غلطی سے فلاں نام مشہور ہو گیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔