الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ابوالاعلیٰ نام رکھنا

سوال

ابوالاعلیٰ نام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین یا اولیاء اللہ میں سے کسی کا رہا ہے یا نہیں؟ نیز اس نام میں شرعاً کوئی قباحت ہے یا نہیں، اگر ابوالاعلیٰ نام رکھنا درست ہو تو ابوالرحمن، ابوالجبار، ابوالغفار وغیرہ نام رکھنا بھی درست ہونا چاہئے، اس لئے کہ جس طرح الرحمن خدا کا صفاتی نام ہے، اسی طرح اعلیٰ بھی خدا کا صفاتی نام ہے، امید ہے کہ اس میں صحیح رہنمائی فرمائیں گے؟

جواب

اعلیٰ صفت خاصہ نہیں کہ کسی اور کے لئے اس کا اطلاق درست نہ ہو، قرآن کریم میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قصہ میں ارشاد ہے قلنا لا تخف انك انت الاعلى، نیز اہل احد کو ارشاد ہے وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنتُمْ مُؤْمِنين (پاره ۴) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور اولیاء اللہ میں کسی کا نام مجھے معلوم نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو