الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بدعات کے لئے خواب سے استدلال

سوال

ہمارے یہاں بدعتی قبروں پر چراغ جلاتے ہیں، اور قیام مروجہ بھی کرتے ہیں، جبکہ ان سے منع کیا جاتا ہے، تو کہتے ہیں کہ ہم نے چند روز سے چراغ جلانا اور قیام کرنا چھوڑ دیا ہے، لیکن خواب میں ہم نے دیکھا کہ حضور ﷺ ہم کو ڈانٹ رہے ہیں، کہ تم نے چراغ جلانا اور قیام کرنا کیوں چھوڑ دیا ہے، حدیث میں مذکور ہے کہ شیطان حضور کی صورت مبارکہ میں نہیں آ سکتا، لہذا خواب میں حضور ﷺ ہی جلوہ افروز ہوئے، تو اس استدلال سے چراغ جلانا اور قیام کرنا جائز ہوگا یا نہیں؟ اگر جائز نہیں تو انکے استدلال کی مخالفت کی کیا دلیل ہے؟

جواب

جس کام کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بحالت بیداری منع فرمادیا ہو اور وہ ممانعت حدیث شریف میں موجود ہو، اور محدثین اس کو سند کیساتھ روایت کرتے ہوں، اور مجتہدین اس سے استدلال کرتے ہوں وہ اصالۃ حجت ہے۔ اس کے بالمقابل اگر خواب میں اس کی اجازت دی گئی ہو تو وہ حجت شرعیہ نہیں، خواب کے ذریعہ کسی حرام و معصیت کو حلال و قربت قرار نہیں دیا جا سکتا، خواب کی توجیہ کر کے اس کے لئے محمل…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو