خواب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ میرے ساتھ کھانا کھانا
سوال
ہمارے یہاں ایک صاحب مبلغ ہیں، جو تبلیغی جماعت میں جاتے رہتے ہیں اور تقریر وغیرہ فرماتے ہیں، ان صاحب نے تقریر کے دوران بیان فرمایا کہ میوات کے ایک میواتی صاحب جماعت میں گئے ہوئے تھے، اتفاق سے وہ صاحب بیمار ہو گئے، اور اسپران صاحب نے فرمایا کہ دو پہر کا کھانا مت پکانا، میں نے خواب میں حضور ﷺ کی زیارت کی ہے، آپ نے مجھ سے فرمایا کہ تو فکرمت کر کل دو پہر کا کھانا میرے ساتھ کھانا، تو کیا ایسی بات ہو سکتی ہے؟
جواب
یہ چیزیں ناممکن نہیں حضور اکرم ﷺ اگر کسی کو اپنے ساتھ کھلائیں یا کوئی چیز عطا فرمائیں، جس سے اسکا پیٹ بھر جائے، تو ایسا بھی ہو سکتا ہے، حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی تصانیف میں ایسے متعدد واقعات مذکور ہیں اور ان سے پہلے بھی ایسی صورتیں پیش آئی ہیں، اور یہ عامۃً خواب میں ہوتا ہے، اور اسکے اثرات بیداری میں بھی محسوس ہوتے ہیں
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔