خواب میں اپنے کو مردہ دیکھنا
سوال
میں نے ایک روز ایک عجیب خواب دیکھا ہے کہ میں اس دار فانی سے کوچ کر چکا ہوں، اور کفن وغیرہ مجھے پہنا چکے ہیں، جنازہ بالکل تیار ہے اور میرا منہ بالکل کھلا ہوا ہے، اور میں خود اپنے ارد گرد موجود لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ میرا منہ ڈھانک دو اور مجھے لے چلو، تو لوگوں نے کہا کہ اگر منہ ڈھک دیں گے تو نہ تم سن سکو گے، نہ کچھ بول سکو گے، اور پہنچتے ہی عذاب شروع ہو جائے گا، تو میں یہ باتیں سنکر گھبرا گیا، پھر آنکھ کھل گئی، تو فجر کا وقت ہو گیا تھا، میں مسجد میں آیا، بہت توبہ واستغفار کی؟
جواب
خواب میں تنبیہ ہے کہ موت کی تیاری کی جائے جن امور کی وجہ سے عذاب قبر ہوتا ہے ان سے پرہیز کیا جائے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔