الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خواب میں مردہ کو برہنہ دیکھنا

سوال

میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک قبرستان ہے، اس میں ایک مردے کے جسم پر کالے بال ہیں، کوئی مردہ آدھا ننگا ہے، کسی کا پاؤں ننگا ہے، ایک مردہ کا منہ پورب کی جانب پھرا ہوا ہے، کوئی خون آلود ہے، بہر حال اس قسم کا واقعہ نظر آیا، پھر میری آنکھ کھل گئی، یہ کیا راز ہیں؟ اس کی تعبیر مرحمت فرمائیں؟

جواب

تقوی کو شریعت نے لباس قرار دیا ہے، جس کے پاس جیسا تقویٰ ہے ویسا ہی اس کا لباس دکھایا گیا ہے، جس قدر جو شخص تقوی سے خالی ہے، اسی قدر وہ لباس سے برہنہ ہے، جو آدمی زندگی خلاف سنت گذارتا ہے، اس کا منہ قبلہ کی طرف نہیں رہتا جو شخص غیبت کرتا ہے، وہ مردار کا گوشت کھاتا ہے غرض یہاں کے اعمال کے مطابق قبر کے حالات ہوتے ہیں، آپ سب کیلئے دعائے مغفرت کریں، حق تعالیٰ آپ کی بھی حفاظت فرمائے،…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو