اپنے والد کو مردہ ہونے کے بعد زندہ ہو کر آتے دیکھنا
سوال
زید نے خواب میں دیکھا ہے کہ اس کے والد عمر کا انتقال ہو گیا ہے، زید انتہائی غم والم کی وجہ سے مثل بے ہوش کے ہو گیا ہے، نہ تو اپنے والد کے غسل میں شریک ہوتا ہے، اور نہ کفن دفن میں، پھر اس کے دوسرے تیسرے روز زید کے والد عمر زندہ ہو کر واپس گھر آ جاتے ہیں، ان سے زید معلوم کرتا ہے کہ آپ واپس کیسے آگئے، تو وہ کہنے لگے کہ چند ایام کی رخصت لے کر آ گیا ہوں، پھر زید نے معلوم کیا کہ قبر میں کیسی گزری تو وہ جواب دینے لگے کہ ٹھیک ٹھیک مگر دوسرے پاس میں لوگوں کو شدید ترین عذاب میں پایا، اس کی تعبیر فرما کر ممنون فرمائیں؟
جواب
اس قسم کے خواب سے یہ مقصد ہوتا ہے کہ آدمی موت اور قبر سے غافل نہ رہے، بلکہ فکر اور تیاری میں لگا رہے نیز جو جا چکے ہیں ان کے لئے ایصال ثواب بھی کرتا رہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔