خواب میں خنزیر دیکھنا
سوال
میں رمضان المبارک میں سحری کے بعد سو گیا، کیا دیکھتا ہوں کہ باوضو ہوں اور مسجد کے فرش کے اوپر بیٹھا ہوا ہوں اور جمعہ کا روز ہے، اور سب نمازی فرش پر بیٹھے ہوئے ہیں، میرا منھ قبلہ کی طرف ہے اور قبلہ کی طرف ایک خنزیر جانور کو مار رہے ہیں، اور جو خنزیر جانور کو مار رہے تھے، وہ بھی ایک داڑھی والا عمر رسیدہ شخص تھا، جانور چت لیٹا ہوا تھا، اور گوشت کھال الگ تھی، مگر وہ تڑپ رہا تھا، تڑپتے وقت اس کو پیشاب کی حاجت ہوئی، اس نے جو پیشاب کیا تو اس کی چھینٹیں میرے کپڑوں پر اور مسجد کے فرش پر آئیں، اس کو مسجد سے قریباً بیس قدم…
جواب
آپ کے خواب میں دو باتوں کی طرف اشارہ ہے، ایک یہ کہ کبھی کبھی آپ کی آمدنی میں کچھ حصہ نا جائز آ جاتا ہے، اس سے احتیاط کریں، دوسرا اشارہ زبان کی حفاظت کی طرف ہے، کہ گفتگو میں کسی دوسرے کا ذکر برائی سے نہ آنے پائے اللہ پاک آپ کو بھی بچائے اور مجھے بھی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔