جماع کے لئے کوئی حد مقرر ہے
سوال
عورت کا حق مرد پر صحبت کے اعتبار سے کس قدر ہے ہفتہ میں ایک بار یا مہینہ میں ایک بار یا سال میں ایک بار فتویٰ اور تقویٰ دونوں اعتبار سے تحریر فرمائیں۔
جواب
عورت کا حق قضاء تو ایک مرتبہ سے ساقط ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کے بعد اس کو پیش کر کے فسخ نکاح کا مطالبہ نہیں کر سکتی لیکن دیانت کا تقاضا یہ ہے کہ کبھی کبھی واجب ہوگا۔ اس کے لئے شرعاً کوئی مدت نہیں یہ قوت،صحت اور دیگر حالات پر موقوف ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔