شوہر تعلیم کے لئے بیوی سے کتنے روز جدارہ سکتا ہے؟
سوال
زید کے لئے اپنے علاقہ میں تعلیم کا انتظام نہیں ہے، لہذا اس کو علم ضروری کے لئے کہیں دور جانا پڑتا ہے۔ اب وہ کتنے عرصہ تک اپنی عورت سے جدا رہ سکتا ہے؟ جبکہ دونوں جوان ہیں۔ سال میں ایک مرتبہ بڑی مشکل سے گھر جا سکتا ہے۔ آیا وہ آثم ہو گا یا نہیں؟
جواب
اگر عورت کو تحمل ہے اور اس کی اجازت سے شوہر سال بھر میں ایک دفعہ گھر جاتا ہے تو انشاء اللہ آثم نہیں ہوگا ورنہ عدم ادائے حق کا مرتکب ہوگا۔ چار ماہ سے زیادہ باہر نہ رہے۔ کذا فی ردالمحتار ص ۳۹۸ ج ۲۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔