بیوی سے پیشہ کرانا
سوال
ایک مسلمان نے ایک غیر مسلم بالغہ کو مسلمان کر کے اس سے نکاح کیا اور اسی روز سے عورت کی مرضی کے خلاف عورت کو چکلہ میں بیٹھا دیا اور جبراً اس سے پیشہ عصمت فروشی کر کے شکم پروری کرتا ہے اور خود کوئی پیشہ نہیں کرتا اس کو عرصہ ۱۱ سال ہو چکا وہ اس کو مجبور کرتا ہے اور نکاح کی دھمکی دیتا ہے ایسی صورت میں اس کا نکاح جائز ہے یا فسخ ہو گیا؟
جواب
صورت مسئولہ میں گو نکاح فسخ تو نہیں ہوا مگر عورت کو اس شخص کا کہنا ماننا ہرگز جائز نہیں جس طرح بھی ہو سکے اس فعل شنیع سے بچے اور جو تدبیر بھی کر سکتی ہو اس فعل حرام سے بچنے کے لئے اختیار کرے اور وہ شخص دیوث ہے۔ دین و دنیا میں ذلیل ہے اللہ تعالیٰ اس کو ہدایت دے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔