خود کمانے والی عورت کا شوہر کو طعنہ دینا
سوال
ایک شوہر و زوجہ دو ہیں عیالدار ہیں شوہر تجارت و محنت دوکانداری یا مزدوری کرتا ہے عورت بھی جانور وغیرہ پالتی ہے ان کی خوشامد در امد اسی کی ذمہ ہے اور جنگل میں وہی انکو چرانے لے جاتی ہے عورت و مرد دونوں دوش بدوش مل کر کماتے ہیں عورت مذکورہ جب اپنے شوہر سے بگڑتی ہے نہایت سخت الفاظ استعمال کرتی ہے مثلاً میں تیری کمائی کیا کھاتی ہوں خود کماتی ہوں تب کھاتی ہوں وغیرہ عورت گنہگار ہوتی ہے یا نہیں کیا ایسی صورت میں عورت پر حق شوہری نہیں رہتا۔
جواب
عورت کو ایسے الفاظ استعمال کرنا گستاخی اور بے ادبی ہے اس لئے اس کو حد درجہ احتیاط اور زبان کی حفاظت ضروری ہے حدیث شریف میں شوہر کے حقوق کی بہت تاکید وارد ہوئی ہے۔ اس لئے کوئی لفظ شوہر کی تعظیم کے خلاف کہنا یا طعن دینا درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔