ناجائز زمین کی پیداوار کا حکم
سوال
ایک شخص کا باپ چوری کرتا ہے اور اس کے وہاں کھیتی بھی ہوتی ہے، مگر کھیتی میں اور کھیتی کے بیلوں میں روپیہ چوری کا لگا ہوا ہے، اور دنیاوی کاروبار بہت اچھا چلا رکھا ہے، اور اس کے دادا بھی چوری کا کام کرتے تھے، اور زمین بھی دبا لیتے تھے، اب جو سرمایہ باپ دادا نے زمین و روپیہ جمع کر رکھا ہے، اس میں چوری اور رہن کا بھی ہے، اور گھر کا بھی، اس زمین میں کونسی حرام ہے کونسی حلال ہے، اس گھر میں ایک لڑکا ہے، وہ عاقل و بالغ ہو گیا ہے، اب اس نے حرام و حلال میں فرق دیکھا، اس نے اس کے کھانے میں کراہت سمجھی اور وہ اپنے والدین کا…
جواب
جس چیز وزمین کے متعلق معلوم ہو کہ یہ چوری کی ہے، اس کا استعمال کرنا کھانا پینا سب نا جائز ہے، اس کا اصل مالک کو واپس کرنا ضروری ہے، اگر مر گیا تو اس کے ورثہ کو واپس کر دے، اگر مالک معلوم نہ ہو تو اس کو صدقہ کر دے تا کہ عذاب قیامت سے چھٹکارہ ہو اور جس چیز کے متعلق معلوم نہ ہو کہ یہ چوری کی ہے، یا حلال کی کمائی کی ہے، تو پھر دیکھنا چاہئے کہ اگر حلال غالب نہیں ہے، تب تو اس کا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔