مال حرام سے خریدے ہوئے مکان سے انتفاع
سوال
ایسی زمین جو مال حرام سے خریدی گئی ہے، کوئی شخص اس کو اپنی پاک کمائی کے روپیہ سے خرید سکتا ہے یا نہیں؟ یا ایسا مکان جو حرام سے بنایا یا خریدا گیا ہے، اس کو مال حلال کے عوض خرید کر اپنے صرف میں لایا جا سکتا ہے یا نہیں؟ یا ایسی زمین اور ایسے مکان کو کرایہ پر لیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
زمین یا مکان کے حرام مال سے خریدنے کی چار صورتیں ہیں جیسا کہ پیچھے مذکور ہوئی ہے اگر مشتری نے اول صورت سے خریدا ہے تب تو اس سے کسی مشتری آخر کو حلال مال سے خریدنا درست نہیں، اگر بقیہ تین صورتوں سے خریدا ہے تو مشتری آخر کو خریدنا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔