عورتوں کا مزدوری کے لئے باہر نکلنا
سوال
ہم ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور سابقہ زمانہ سے ہمارے خاندان میں مچھلی پکڑنے اور اس کے فروخت کرنے کا پیشہ چلا آ رہا ہے۔ گھر کے تمام مرد و عورت اپنی قوت بازو سے کما کر اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔ مگر وہ زمانہ شریف تھا، دوسروں کی عزت کو خود اپنی عزت سمجھا جاتا تھا۔ مگر آج زمانے کی فضا نے ہر شخص کے دل میں فتنہ اور بے حیائی کے جذبات کو پیدا کر دیا ہے۔ اور ہماری قوم اس قدر بے خبر ہے کہ وہ اپنے مذہب کے ایک ادنی سے چیز پر بھی عامل نہیں ہے۔
جواب
بے حیائی اور بدکاری کی برائی کو سب ہی جانتے ہیں۔ کوئی بے خبر نہیں۔ ایسی حالت میں صرف فتوی کافی نہیں بلکہ تعلیم کا انتظام کیا جائے، گھروں میں دینی کتابیں سنائی جائیں، بزرگوں سے اصلاحی تعلق قائم کیا جائے، علمائے حق کے وعظ کہلوائیں۔ سب برادری اس پر غور کر کے اصلاح کا پختہ ارادہ کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔