الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کوٹ پتلون سینا

سوال

زید کا کام کپڑے سینے کا ہے اور مختلف قسم کے کپڑے بنانے ہوتے ہیں جس میں کوٹ پتلون بھی تیار کرنا ہوتا ہے اور پتلون اس وقت اس قسم کی تیار کی جارہی ہے کہ رانوں میں پھنسی ہوتی ہے۔ جواب عنایت فرمائیں کہ کوٹ اور پتلون سینا جائز ہے یا نا جائز؟

جواب

اس طرح کا کپڑا سینے میں انکشاف ستر کا تو احتمال نہیں ہے۔ یعنی اس سے مرد کا وہ حصہ بدن نہیں کھلتا جس کا چھپانا فرض ہے۔ رانوں میں اگر پتلون اس طرح پھنسی ہو کہ ران کی ہیئت ادھر سے ظاہر نہ ہوتی ہو تو کچھ اشکال نہیں۔ البتہ خود ایسے کپڑے پہننا مکروہ ہے۔ تو اس وجہ سے ان کے سینے میں بھی ایک قسم کی کراہت ہوگی۔ لیکن اگر یہ لباس عامہ مسلمان پہنتے ہوں تو کراہت بھی نہیں ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو