الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سانپ کے کاٹے کو غیر مسلم سے جھڑوانا

سوال

کافر سے سانپ کاٹے کا جھڑوانا کیسا ہے جب کہ ان میں کلمات کفر و شرک بھی ہوتے ہیں، دیوی دیوتاؤں کے نام ہوتے ہیں۔ اگر کوئی کا فر صرف بھگوان یا رام وغیرہ کا نام لے تو کیا یہ تاویل صحیح ہے کہ وہ خدا کا نام ہے کسی بھی لغت و زبان میں ہو۔

جواب

جس رقیہ میں کلمات کفر ہوں یا ایسے کلمات ہوں جس کے معنی معلوم نہ ہوں وہ رقیہ جائز نہیں، ہندو جھاڑ پھونک میں ایسے منتر وغیرہ بھی استعمال کرتا ہے جس میں دیوی دیوتاؤں سے استمداد مطلوب ہوتی ہے جس کا کفر ہونا ظاہر ہے اور بھگوان اور رام خداوند قدوس کے نام نہیں ہیں اور ان کے مفہوم سے خدائے پاک کی ذات بالا و منزہ ہے۔ شامی ج ۵ میں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو