قمیص، پینٹ کوٹ پہننا
سوال
(۱) قمیص، پینٹ کوٹ ان تینوں چیزوں کا پہننا جائز ہے کہ نہیں؟ اگر ان کو پہن کر نماز ادا کریں تو نماز مکروہ ہو گی یا نہیں؟ (۲) ان تینوں کا پہننا مطلقاً مکروہ ہے یا نہیں اگر اس میں کراہت ہے تو کس درجہ کی؟ (۳) مشابہت قوم سے کیا مراد ہے؟ اگر عام طور پر مسلم ہندو قمیص کو پہنتے ہیں، کسی قوم کا شعار باقی نہ رہا، پھر ان سے تو مشابہت باقی نہیں رہتی ہے جیسے ساڑی صوبہ بہار میں ہندو اور مسلمان عورتیں عام طور پر پہنتی ہیں تو ایسی صورت میں ساڑی کا استعمال کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب
جہاں جو لباس کفار یا فساق کا شعار نہ ہو بلکہ عام طور پر صلحاء اور فساق سب ہی استعمال کرتے ہوں، وہاں اس کو ممنوع نہیں کہا جائے گا، ہاں لباس مسنون کو اس کے مقابلہ میں احسن و افضل کہا جائے گا، اور جہاں جس قدر شعاریت ہوگی اسی قدر کراہت ہوگی، اس کلمہ کے تحت اشیاء مسئولہ اور ان کے علاوہ بہت سی اشیاء کا حکم معلوم ہو سکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔