الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

لباس پتلون و غیره

سوال

پتلون قمیص پہننے والا انسان جنت میں جاسکتا ہے یا نہیں؟ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو سکتا ہے یا نہیں؟ بعض لوگوں کے قول کے مطابق پتلون و قمیص تشبہ بہ انگریز ہے، تو کیا علیگڑھ کٹ پائجامہ اور بنگلہ کرتہ یا کلی دار کرتہ ولکھنو کرتہ جس کو عام طور سے ہندوستانی لوگ اور کانگریسی لوگ استعمال کرتے ہیں، اس میں تشبہ بالہنود نہیں ہے۔ علی گڑھ پائجامہ اور پتلون میں کیا فرق ہے؟ کیا علی گڑھ کٹ پائجامہ اور کرتہ و گاندھی کیپ (ٹوپی) درست ہے؟

جواب

جولباس کفار یا فساق کا شعار ہو اس کا استعمال کرنا منع ہے قمیص اور علیگڑھ پائجامہ نا جائز نہیں ہے، اس کو پہن کر اطاعت کرنے سے مستحق جنت ہو سکتا ہے، پتلون بھی اب اہل کتاب کا مخصوص شعار نہیں رہا، امید ہے کہ آپ کے معارضات کے جواب کی ضرورت نہیں رہی ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو