تداوی بالمحرم کی ایک خاص صورت
سوال
متعدد اشخاص کی زبانی معلوم ہوا کہ گھوڑی جب بچہ جنتی ہے، تو اس کے منہ سے گوشت کا ایک ٹکڑا کٹ کر گر جاتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زبان کا حصہ ہوتا ہے، اس ٹکڑے کو گھس کر پلانے سے متعدد امراض سے افاقہ ہو جاتا ہے، تو عرض ہے کہ دواء اس کا پلانا مریض کو جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اس واقعہ کی تو تحقیق نہیں ہے البتہ اس کی زبان جو کٹ کر گر جائے وہ مردار اور حرام ہے، اگر دیندار ماہر معالج تجویز کرے کہ فلاں مرض سے صحت حرام چیز میں منحصر ہے، کسی اور طرح شفاء نہیں ہو سکتی تو بدرجہ مجبوری بقدر ضرورت ایسی دوا کا استعمال کرنا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔