مسلم دائی کو غیر مسلموں کے یہاں جانا
سوال
ایک گاؤں میں ایک مسلم عورت دائی ہے گاؤں میں مسلم اور غیر مسلم دونوں قوم آباد ہیں، جس میں غیر مسلموں میں چار بھنگی بھی ہیں، اب تک دائی غیر مسلموں بھنگیوں اور ہریجنوں کو چھوڑ کر سب کے یہاں جاتی ہے ہریجنوں اور بھنگیوں کو اس بات کی ضد ہے کہ جبکہ دائی پورے گاؤں کی ہے، تو وہ ہمارے یہاں کیوں نہیں آتی، وہ اسکے خلاف گورنمنٹ میں درخواست دینا چاہتے ہیں، وہ غریب عورت ہے، دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا وہ ہریجنوں کے گھر جائے یا نہ جائے؟
جواب
اگر وہ ہریجنوں کے یہاں بھی آئے اور اپنی خدمت انجام دے تب بھی گناہ نہیں، بلکہ اگر اسلامی اخلاق اور مروت کا معاملہ کرے تو انشاء اللہ اچھا اثر پڑے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔