الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نشہ آور چیز کا استعمال قلب ماہیت کے بعد

سوال

تاڑی کے ہر جزء میں نشہ ہے، گادھ میں بھی اور غیر گادھ میں بھی، تو بسکٹ اور پاؤ روٹی وغیرہ بنانے میں اس گا دھ کا استعمال کیسا ہے؟ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ وہ چیز جب تندور میں چلی جاتی ہے، تو گا دھ کا نام ونشان تک باقی نہیں رہتا ہے، جل کر بالکل خاکستر ہو جاتی ہے، اور اس کی ہیئت بھی بدل جاتی ہے، جس طرح سے ہیئت بدل جانے میں سرکہ بالکل جائز ہو جاتا ہے، آپ تفصیل سے دلائل کے ساتھ آگاہ فرمائیں، ایسے بسکٹ پاؤ روٹی وغیرہ کا کھانا کیسا ہے؟ جائز ہے یا حرام ہے یا مکروہ ہے؟

جواب

نشہ والی چیز کا استعمال بالکل نہ کیا جائے، نہ گادھ کا نہ اس کے علاوہ کا، نہ بسکٹ پاؤ روٹی میں، نہ کسی اور چیز میں شراب جب تک شراب ہے اس کا استعمال ناجائز ہے، اور جب وہ سرکہ بن جائے تو اس کا استعمال درست ہے، قلب ماہیت کے بعد حکم بدل جاتا ہے، جیسا کہ حدیث وفقہ سے ثابت ہے، اگر کوئی شراب کو استعمال کرے اور دوران استعمال اس کی ہیئت بدل جائے، تو اس کی اجازت نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو