شیر کی چربی کا حکم
سوال
ایک مرہم شیر کی چربی وغیرہ سے بنا ہوا ہے تو اس کو استعمال کرنا کیسا ہے؟ یا اس کو لگائے ہوئے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اس کو لگائے ہوئے نماز کس طرح پڑھے؟
جواب
میتہ کی نجس چربی سے بنا ہوا مر ہم نجس ہے۔ اگر حاذق متدین معالج کی تجویز یہ ہے کہ شفاء اسی میں منحصر ہے تو اس کے لگے رہنے کی حالت میں مجبور نماز درست ہے۔ چربی کے خواص و اثرات اس میں باقی رہتے ہوئے جبکہ جرم بھی موجود ہے اس کو پاک قرار دیا جا سکتا ہے یہ صحیح ہے کہ خارجی استعمال میں قدرے توسع ہے بہ نسبت داخلی استعمال کے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔