مکان کی حفاظت کے لئے کتا پالنا
سوال
ایک شخص نے اپنا مکان (کوٹھی) شہر سے باہر بنایا ہے وہاں پر جان و مال کا خطرہ ہے ایسی حالت میں وہ حفاظت کے لئے کتا پالنا چاہتا ہے۔ شرعی حکم کیا ہے؟ کتا مکان کے اندر رکھیں یا باہر؟ اگر نہ پالا جائے تو حفاظت کی کیا شکل ہے؟
جواب
ایسی خطرہ کی صورت میں مکان کی حفاظت کے لئے کتا پالنا درست ہے۔ کذافی عمدة القاری، پھر مکان کے اندر باہر جہاں فرصت ہو وہاں رکھ سکتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔