مینڈک، گوہ، پانی کا سانپ اور کیکڑہ کا کھانا،فروخت کرنا
سوال
مینڈک، گوہ، پانی کا سانپ یا کیکڑہ وغیرہ احناف کے نزدیک کھانا یا فروخت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ ان سب چیزوں کے بارے میں دیگر ائمہ مجتہدین کی کیا رائے ہے؟
جواب
ان جانوروں کا کھانا احناف کے نزدیک جائز نہیں۔ اگر یہ چیزیں کسی ضرورت میں مثلاً دوا کے طور پر خارجی استعمال میں مفید ہوں یا گوہ کی کھال کارآمد ہو تو ان زندہ جانوروں کی بیع وشراء شرعاً درست ہے۔ دیگر ائمہ کرام کے مذہب کی تحقیق ان کے محققین اہل فتوی سے کی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔