لحم خنزیر کا حکم
سوال
اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے کہ زید نے ایک چمار کے گھر جا کر خنزیر کا گوشت مانگا چمار نے دینے سے انکار کیا تو زید نے کہا مجھے دو ہم تو کئی مرتبہ یہ گوشت کھا چکے ہیں۔ بہر حال چمار نے دیا اور زید نے کھایا جب چند لوگوں کو معلوم ہوا کہ ایسا ہوا ہے تو اس کی تفتیش کی گئی پنچائت مقرر ہوئی ایک مولوی صاحب نے شرط لگا دی کہ اگر گواہوں کے ذریعہ ثابت ہو گیا تو مبلغ ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ورنہ جو کہتا ہے اس سے مبلغ ایک صد روپیہ لیا جائے گا اس بنا پر مولوی صاحب موصوف نے طرفین سے سہ خط بنوائے چنانچہ دو تین گواہوں نے زید…
جواب
(۱) اس طرح دونوں طرف سے مالی شرط لگا نا شرعاً جائز نہیں کسی مجرم پر مالی جرمانہ ہی درست نہیں۔ خنزیر کا گوشت قطعاً حرام ہے۔ اس کا کھانا سخت معصیت اور گناہ کبیرہ ہے اس سے توبہ کرنا اور نادم ہونا فرض ہے مگر اس کا کوئی مالی کفارہ واجب نہیں۔ (۲)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔