خنزیر اور میتہ کی حرمت برابر
سوال
خنزیر اور مردار کا گوشت دونوں حرمت میں مساوی ہیں۔ یا کچھ تفاوت ہے مثلاً ایک مسلم ہے جو خنزیر (سور) کے گوشت کی تجارت کرتا ہو اور دوسرا مردار کے گوشت کی کرتا ہو گناہ میں دونوں برابر ہیں یا کم و بیش سور اور مردار اور کافر کے ذبیحہ میں حرمت برابر ہے یا کم و بیش۔
جواب
دونوں کی حرمت نص قطعی سے ثابت ہے بلکہ ایک ہی آیت میں ایک طریق پر دونوں کی حرمت مذکور ہے۔ پس دونوں کے گوشت کی تجارت کرنے والے مساوی درجہ کے گنہگار ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔