الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بھینس کا مصنوعی بچہ بنا کر بھینس کے سامنے کھڑا کرنا

سوال

جب کسی دودھ دینے والی بھینس کا بچہ مر جاتا ہے تو وہ دودھ دینے میں پریشان کرنے لگتی ہے۔ اس کی ترکیب لوگ یہ کرتے ہیں کہ مردہ بچے کی کھال نکلوا کر بھینس کے سامنے کھڑا کر دیتے ہیں۔ بھینس اس کو اپنا بچہ سمجھ کر دودھ اتار لیتی ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ ترتیب اور اس طریقہ سے دودھ نکالنا جائز ہے یا نا جائز؟ ایک اور ترکیب دودھ نکالنے کی لوگ یہ کرتے ہیں کہ ایسی بھینس کو بہت زیادہ ڈرایا جاتا ہے، یہاں تک کہ اس کے پیشاب کے راستہ میں ہاتھ ڈالدیتے ہیں جس کی وجہ سے بہت زیادہ ڈر جاتی ہے اور پھر وہ دودھ دینے لگتی ہے۔

جواب

مردہ بچہ کی کھال نکلوا کر اس کے سامنے کرنے سے دودھ دیتی ہے تو اس میں مضائقہ نہیں، اجازت ہے۔ اس میں نہ بھینس کی حق تلفی ہے نہ کوئی اور ناجائز بات ہے، اپنا حق وصول کرنے کی تدبیر ہے۔ جب اس طرح کام چل جاتا ہے تو اس کو بہت ڈرا کر زیادہ تکلیف کیوں دی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو