الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دعوت میں عوام وخواص کا انتظام

سوال

جمعیۃ الراعین میں یہ رسم عرصہ دراز سے قائم ہے، جس رسم کو بوجھ کے نام سے استعمال کیا جاتا ہے، یعنی شادی وغیرہ کی تقریب میں دعوت طعام میں یا کوئی شرینی وغیرہ کی تقسیم کے وقت باہر سے آنیوالوں کو پانچ حصے یا دو حصے دیئے جاتے ہیں، اور دعوت طعام میں باہر سے آنیوالے مہمانوں کے پہلے ہاتھ دھلائے جاتے ہیں، اور کھانا بھی سب سے پہلے ہی پیش کیا جاتا ہے، اور اگر اس رسم کی ادائیگی میں کوئی لغزش ہو جائے تو پنچایتی نظام شروع ہو جاتا ہے، اور جھگڑے فساد برپا ہو جاتے ہیں، لہذا کچھ اہل علم حضرات کا یہ کہنا ہے کہ دستر خوان پر سب کو…

جواب

عام دعوت میں ایک دستر خوان پر یہ تفریق مناسب طریقہ نہیں، دستر خوان اگر جدا گانہ ہوں مثلاً ایک کمرہ میں مخصوص لوگوں کو بلا کر علیحدہ مخصوص کھانا کھلا دیا جائے، اور عام دستر خوان پر دوسری قسم کا کھانا ہو تو اس میں مضائقہ نہیں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے یہ بات ثابت ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو