الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جہاں عزت کا خطرہ ہو وہاں کھانے کے لئے جانا

سوال

ایک موقع پر برادری کے لوگ اکٹھے ہوئے اور کھانا وغیرہ سامنے رکھا گیا، اور ایک شخص جو چودھری تھا، اس نے کہا محفل سے چور ڈھور نکل جائے، بلکہ بعض آدمی کو تو کھانا چھین کر نکال دیا، چور ڈھور اسے کہتے ہیں جو ایک پارٹی سے نکل کر دوسری پارٹی میں چلا جائے، پھر اس شخص سے ایک سو پچیس روپیہ لے کر پارٹی میں لیتے ہیں، لہذا ایسی محفل میں کھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

جس شخص کو عزت کا خطرہ ہو وہ نہ جائے، جو اس کھانے کا مستحق نہ ہو وہ نہ جائے، ایک دو آدمی کی وجہ سے سب سے کھانے کو منع نہیں کیا جائے گا، اس طرح ذلیل کرنا اور ہاتھ سے کھانا لے کر اس کو نکال دینا نہایت غلط اور کمینی حرکت ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو