جھٹکے کا گوشت کھا لیا تو کیا کرے؟
سوال
ہمارے ایک دوست ظفر علی خاں کو ایک ہندو نے گوشت کی دعوت دی، جس میں کھانے پر گلزار خاں، سلطان اور ظفر علی خاں تھے، ہم نے مل کر کھانا کھا لیا، اور ہمیں دس دن بعد پتہ چلا کہ وہ گوشت جھٹکے کا تھا، جب ہمیں معلوم ہوا تو بڑا افسوس ہوا، اب فرمائیے کہ ہم اس کا کیا طریقہ اختیار کریں؟
جواب
اب نادم ہو کر خدا کے سامنے توبہ واستغفار کریں، جس نے جان بوجھ کر جھٹکے کا گوشت کھایا یا کھلایا وہ بڑا مجرم ہے، اور سخت گنہگار ہے، نہا دھو کر اول دو رکعت نماز توبہ کی نیت سے پڑھے، پھر خدا کے سامنے روئے گڑگڑائے، کہ اللہ میرے اس جرم عظیم کو معاف فرما، آئندہ کبھی ایسی حرکت نہیں کرونگا، اور جن کو یہ کھلایا ہے، ان سے معافی مانگے، جب سچے دل سے توبہ ہوتی ہے، تو باری تعالیٰ توبہ قبول…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔