الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا ہوٹل میں کھانا فسق ہے؟

سوال

کیا فقہی کتابوں واحادیث سے ثابت ہے کہ ہوٹلوں میں کھانے والا فاسق ہے، اور اگر ایک بار بھی ہوٹل میں کھائے گا تو کیا عند الشرع اس کی شہادت قبول نہیں ہوگی؟ وضاحت سے تحریر فرمائیں کہ کیا حالت سفر میں بھی یہی حکم ہے؟

جواب

بازار میں چلتے چلتے کھانا یا بر سر بازار عام گذرگاہ پر کھانا خلاف مروۃ ہے، جس کی وجہ سے قبول شہادت میں کلام ہے لیکن اگر کھانا کھانے کے لئے مستقل جگہ ہے، ہوٹل یا دوکانیں تو اس میں داخل نہیں، سفر میں توسع بھی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو