غیر مسلم کے ساتھ کھانا
سوال
خاکروب، چمار، ہندو، عیسائی وغیرہ وغیرہ مذہب کے لوگوں کے ساتھ مسلمان اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں، ان غیر مذہب والوں کا جھوٹا پاک ہے یا ناپاک؟
جواب
ایسے لوگوں کے ساتھ کھانا مکروہ ہے، اگر کسی مجبوری سے کہیں ایک دو دفعہ مبتلا ہو جائیں تو گناہ نہیں ہے یہ اس وقت ہے جبکہ کھانا اور برتن ان کے پاک ہوں یا ان کی ناپاکی کا علم نہ ہو، اگر یہ علم ہو کہ برتن ان کے ناپاک ہیں، یا کھانا حرام مردار وغیرہ ہے، تو ہرگز کھانا درست نہیں، نہ ان کے ساتھ نہ ان کے برتنوں میں، کذا فی العالمگیریة، ج۵ص۳۴۷۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔