ننگے سر کھانا اور کھانے کی حالت میں سلام کرنا
سوال
کیا ٹوپی اوڑھ کر کھانے کا تذکرہ حدیث میں آیا ہے، نیز کھانے کے وقت سلام کرنا یا جواب دینا کیسا ہے، کیا اس کی بھی ممانعت ہے، اور حضور ﷺ سے ثابت ہے؟
جواب
ولا بأس بالاکل مکشوف الرأس وھو المختار کذا فی الخلاصة، ج ۵ ص ۳۳۷ (فتاوی عالمگیری، ج ۲، ص ۱۰۵) اس سے معلوم ہوا کہ کھانا کھاتے وقت ٹوپی لازم نہیں، بغیر اس کے مضائقہ نہیں لیکن اگر کسی جگہ کفار یا فساق کا شعار ہو کہ وہ ننگے سر کھاتے ہوں تو مشابہت سے بچنا لازم ہے، مرّ علی قوم یاکلون ان کان محتاجاً وعرف انھم یدعونہ سلم والا فلا کذا فی الوجیز للکردری، عالمگیری ج ۵ ص ۳۲۵۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔