پان سگریٹ وغیرہ کا استعمال راستہ میں
سوال
اکثر لوگ بازاروں یا سڑکوں پر راستہ چلتے ہوئے مختلف اشیاء مثلاً پان، بیڑی سگریٹ وغیرہ کھاتے پیتے جاتے ہیں، کیا ایسے لوگوں کو اسلام نے مردود الشہادت قرار دیا ہے؟
جواب
جن چیزوں کا سڑکوں پر چلتے ہوئے کھانا عرفاً خلاف مروت نہیں سمجھا جاتا، ان کے اس طرح کھانے سے آدمی مردود الشہادت نہیں ہوتا۔ واما اذا شرب الماء او اکل الفواکہ علی الطریق لا یقدح فی عدالتہ لان الناس لا تستقبح ذلک، شامی، ج۴/ص۳۸۳/ کتاب الشہادة۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔