کھانے کے بعد اسی برتن میں ہاتھ دھو کر پینا
سوال
آندھرا میں کچھ مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ کھانا کھانے کے بعد اس کھانے والے برتن میں ہاتھ دھو کر اور برتن کو صاف کر کے وہ پانی پینا سنت ہے، حضرت امام غزائی کی کتاب کیمیائے سعادت جلد ۱ / آداب الطعام میں اس صورت مذکور میں ایک غلام آزاد کرنے کی فضیلت کا ثواب لکھا ہے، اس کتاب کو وہ لوگ حوالہ میں پیش کرتے ہیں، اس صورت مسئلہ سے آگاہی بخشی جائے، عنایت ہوگی؟
جواب
برتن کو صاف کرنے کی ترغیب حدیث شریف میں آئی ہے، اور اس برتن کا گناہ معاف ہونے کی دعا کرنا بھی ثابت ہے، مگر جو صورت آپ نے لکھی ہے وہ کسی حدیث میں دیکھنا مجھے محفوظ نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔