حضرت فاطمہ کے جنازہ میں صحابہ کرام کی شرکت
سوال
رسول خدا ﷺ اور حضرت فاطمہ کی تجہیز وتکفین میں بجز امیر المومنین علی وعباس کے کوئی شریک نہ تھا۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو اس کی کیا وجہ ہے؟ چوں صحابہ حب دنیا داشتند مصطفی را بے کفن انداختند کیا سیدہ خاتون جنت اور علی مرتضی حضرات شیخین سے ہمیشہ کبیدہ خاطر رہتے تھے۔
جواب
تجهیز وتکفین سب کی عادۃ اہل خاندان ہی کیا کرتے ہیں، البتہ جنازہ لیجانے نماز پڑھنے دفن کرنے میں اور سب بھی شریک ہوتے ہیں اس کو کینہ پر محمول کرنا کینہ پرور لوگوں کا کام ہے حضرت علی تو حضرات شیخین کے بیحد معتقد تھے، وہاں کینہ کا کیا کام؟
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔