خلفاء ثلثہ پر ایمان
سوال
(۱) اس بارے میں شرع کیا ہے کہ جو روافض قرآن پاک کو محرف نہیں سمجھتے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صحبت سے انکار نہیں کرتے اور نہ قائلِ افک ہو لیکن بعض تاویلات فاسدہ اور روایات کتب شیعہ کی بنا پر خلفائے ثلاثہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو منافق سمجھتے ہیں اور نصوص وفضائل خلفاء ثلثہ میں تاویل کرتے ہیں تو ایسے رافضی کے متعلق خلفاء ثلثہ کو منافق کہنے کی بنا پر محقق علماء اہل سنت کے نزدیک کفر وارتداد کا حکم دیا جائیگا یا نہیں؟ (۲)
جواب
(۱) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو صحابی تسلیم کرنے کے باوجود ان کو منافق سمجھنا یہ صریح تضاد اور انتہائی تلبیس ہے، اس قسم کے شیعہ ایمان سے خارج ہیں۔ (۲) یہ شیعہ ایمان سے خارج ہیں کہ اگر اسنے ایمان صحیح اختیار کرنے کے بعد یہ مذہب اختیار کیا ہے تو اس کی سابقہ بیوی کا نکاح فسخ ہو گیا اور وہ دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے طلاق کی ضرورت نہیں، اور اس کا ذبیحہ درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔