الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دین قرض کا مطالبہ

سوال

ایک عورت نے اپنے بھتیجہ کو کچھ رقم بابت اُدھار دی لیکن اس عورت کے لڑکے اور اس عورت کے بھتیجے مشترک کاروبار میں شامل تھے، اس کاروبار میں جو منافع یا مزدوری ہوئی، اس عورت کے لڑکے نے حساب پورا نہیں دیا، جب حساب چیک ہوا تو اس عورت نے جو رقم اپنے بھتیجہ کو دی تھی اس سے زیادہ حساب اس آمدنی میں سے انکی طرف نکلا انہوں نے ادا نہیں کیا، اس عورت کے لڑکے نے ادا نہیں کیا، اور وہ عورت اپنی رقم اپنے بھتیجے سے طلب کرتی ہے، جبکہ اس کے نوٹس میں یہ بات ہے کہ میرے بیٹے کی طرف میرے بھتیجہ کی رقم واجب ہے، پھر بھی اس عورت کا بھتیجے پر…

جواب

عورت نے اگر اپنی مملوکہ رقم اپنے بھتیجے کو ادھار دی تھی، تو وہ اس کی واپسی کا مطالبہ کر سکتی ہے، اور بھتیجہ کے ذمہ اس کا واپس کرنا لازم ہے، جو کاروبار مشترک ہے یا جو حساب اس عورت کے لڑکے سے متعلق ہے، اس میں وہ ادھار کی رقم محسوب کرنے کا حق نہیں ہے، جب تک وہ عورت اور اس کا لڑکا رضامند نہ ہوں، اور شرکاء اجازت نہ دیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو