کسٹوڈین کا قبضہ
سوال
آج کل گورنمنٹ کی جانب سے یہ تحریک اٹھائی جا رہی ہے کہ جو ہندوستانی باشندے ملک سے باہر تجارت یا نوکری کی غرض سے فورین میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں، ان کی جو جائیداد بھارت میں ہے، جس کے قبضہ میں ہے ان کو مالک بنا کر ان کے حوالہ کر دیتی ہے، اور اگر یہ آدمی ان کو لینا نہ چاہے تو گورنمنٹ خود اس پر قابض ہوکر وہ زمین آدیباسی ہریجن کو دے دیتی ہے۔
جواب
جس طرح اب تک اتنی مدت سے وہ زمین آپ کے قبضہ میں ہے، آئندہ تحفظ کی نیت سے اس کو اپنے قبضہ میں رکھیں، اور اصل مالک کو اطلاع کر دیں، کہ سرکاری کاغذات میں بحیثیت مالک میرا نام درج ہو گیا، لیکن حقیقتاً مالک آپ ہیں، اور میں اس کا محافظ ہوں، اگر آپ اس کی قیمت مجھ سے لینا چاہیں تو لے لیں، یا ہبہ کر دیں، بہر جو کچھ معاملہ کریں اس کے موافق عمل کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔