الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امانت کے نوٹ کو بدل دینا

سوال

زید کے پاس امانتاً دس روپیہ کا نوٹ ۴۰ء کا بکر رکھ دیتا ہے، اور جس وقت بکر اپنی امانت زید سے مانگتا ہے، تو زید اس کے بجائے ۴۰ء کے اس نوٹ کے جو کہ امانت میں دیا تھا، ۴۷ء کا نوٹ دس روپیہ کا واپس کرتا ہے، زید خیانت کا مجرم ہوا یا نہیں؟

جواب

جو امانت کسی کے پاس رکھی جائے، اس میں تغیر و تصرف جائز نہیں، اس لئے کہ یہ امانت کے تحفظ کے خلاف ہے، کذا فی الکتب المتداولة من مرآة المجلة وغیرها۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو